Dunya News: پاکستان:-اسلام آباد،خود کش حملہ…

See on Scoop.itparachinarvoice

پولیس کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت ذکا اللہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق جھنگ کے علاقے بھوآنہ کے چک نمبر دو سو انتالیس سے ہے۔عید کی چھٹیوں کے باعث پولیس کو خودکش حملہ آور کے فنگر پرنٹس کا رزلٹ نہیں مل سکا، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے…

Shafiq Ahmed‘s insight:

اسلام آباد(دنیا نیوز)اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو کی مسجد میں خودکش حملے کی کوشش کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے،واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت ذکا اللہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق جھنگ کے علاقے بھوآنہ کے چک نمبر دو سو انتالیس سے ہے۔عید کی چھٹیوں کے باعث پولیس کو خودکش حملہ آور کے فنگر پرنٹس کا رزلٹ نہیں مل سکا، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے واقعے کے خلاف قتل،اقدام قتل،دہشت گردی اور اعانت جرم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔مقدمہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے جبار شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا،خودکش حملہ آور کی فائرنگ سے ایک گارڈ جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے تھے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خودکش حملہ آور نے بیرئر کے پاس کھڑے گارڈ پر فائرنگ کی،فائرنگ کی آواز سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ جان بچانے کیلئے بھاگنے لگے۔حملہ آور اپنا پیچھا کرنے والے گارڈز پر بھی فائرنگ کرتا رہا ، ایک مسلح گارڈ نے گلی کی نکڑ پر پوزیشن لی اور دوسرا گارڈ ایک مکان میں چلا گیا جس کے بعد خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا۔

See on dunyanews.tv

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s